‫‫کیٹیگری‬ :
24 November 2017 - 20:59
News ID: 431955
فونت
حسن روحانی:
ایران کے صدر مملکت نے کرمانشاہ کے حالیہ زلزلے کے لیے افغانستان کی قوم اور حکومت کے اظہار تعزیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے اور رہیں گے۔
حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر حسن روحانی نے کل اپنے افغان ہم منصب اشرف غنی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں افغانستان میں پائیدار قیام امن و استحکام کو خطے کے لیے فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

ایران کے صدر نے افغانستان میں دہشتگردانہ حملوں کے باعث افغان قوم کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے افغان حکومت نے خطے میں تفرقہ ڈالنے والی سازشوں کو ناکام بنانےاور افغانستان کے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے اچھا فیصلہ کیاہے۔

صدر حسن روحانی نے منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کے خلاف جامع مہم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ آج، منشیات خطے اور دنیا کے ممالک میں نوجوان نسل کیلئے ایک چیلنج ہے اورنوجوان نسل کو اس لعنت کی تباہی سے بچانے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا چاہئیے۔

اس موقع میں افغان صدر نے ایران کے حالیہ زلزلے پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اقوام ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے افغانستان کے قومی اتحاد اور اس ملک میں شیعہ اور سنی کے درمیان مضبوط یکجہتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہرگز دشمن کو تفرقہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬