‫‫کیٹیگری‬ :
25 November 2017 - 09:20
News ID: 431958
فونت
حجت الاسلام ذوالنوری:
ایرانی پارلمینٹ میں شھر قم کے عوامی نمائندے نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج دشمن ایران کی طاقت سے ہراساں ہے کہا: امریکی میزائلوں کی ۳۶ چھاونیاں ہیں کہ جو سب کی سب ایرانی میزائلوں کی دست رس میں ہیں ۔
حجت الاسلام مجتبی ذوالنوری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلمینٹ میں شھر قم کے عوامی نمائندے حجت الاسلام مجتبی ذوالنوری نے شھر قم میں ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج دشمن ایران کی طاقت سے خوفزدہ اور ہراساں ہے ۔

انہوں نے « اسلامی طرز زندگی » پروگرام میں صدر جمھوریہ ڈاکٹر حسن کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ « میزائلوں پر اسرائیل مردہ باد کا نارہ اس لئے مرقوم کیا گیا تاکہ ایٹمی معاہدہ کامیاب نہ ہوسکے » اور پھر یہ کہا کہ « ایٹمی معاہدے نے ملک سے جنگ کا سایہ ہٹا دیا » کہا: سب سے پہلے تو یہ کہ ہم یہ نہیں سمجھ سکے کہ اس بیان کا « اسلامی طرز زندگی » پروگرام سے کیا تعلق ہے اور دوسرے ایٹمی معاہدے نے ملک سے جنگ کا سایہ نہیں ہٹایا بلکہ ایٹمی معاہدہ ملک کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے ، کیونکہ ایٹم اور میزائل کے میدان میں چھوٹی سے چھوٹی آزمائش ایران کو مغربی دنیا کے عکس العمل سے روبرو کردے گی ۔

حجت الاسلام ذوالنوری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج دشمن ، اسلامی جمھوریہ ایران کی قدرت سے خوفزدہ ہے اور اسی بنیاد پر ایران پر حملے سے ہراساں ہے کہا: امریکی میزائلوں کی ۳۶ چھاونیاں ہیں کہ جو سب کی سب ایرانی میزائلوں کی دست رس میں ہیں ۔

انہوں ںے مزید کہا: اگر اسرائیل اپنی بدقسمتی کو آزمانا چاہے اور ایران کی جانب میزائل داغے تو میزائل کی گرد و خاک ختم ہونے سے پہلے ہی ایرانی میزائلیں تل ابیب کو مٹی کے ڈھیر میں بدل دیں گی ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬