‫‫کیٹیگری‬ :
24 November 2017 - 20:54
News ID: 431953
فونت
آیت اللہ کاظم صدیقی:
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ شجرہ خبیثہ داعش کی نابودی امریکا اسرائیل اور بین الاقوامی صیہونیزم کی ذلت آمیزشکست ہے۔
آیت اللہ کاظم صدیقی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے نماز کے خطبوں میں داعش کی نابودی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا صیہونی حکومت اور سعودی عرب داعش کو تشکیل دے کر علاقے میں شورش جنگ و خونریزی اور بحران پیدا کرنے کے درپے تھے لیکن ان کی سازشیں ناکام ہوگئیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ تاریخ انسانیت میں جتنے بھی مظالم اور جرائم کئے گئے ہیں داعش نے ان سب کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا مساجد کی مسماری، بے گناہ انسانوں کا قتل عام، لوگوں کا سرقلم کرنا اور عام شہریوں کو زندہ جلادینا اس خبیث گروہ کے جرائم کا صرف ایک حصہ تھا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ نصرت الہی، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی حامنہ ای کی مدبرانہ قیادت، عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی رہنمائی، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی بے مثال فوجی کمان، عراق و شام کی عوامی رضاکار فورس اور حزب اللہ لبنان کا ایمان، جہاد اور جذبہ شہادت ، عراق اور شام کی حکومتوں کی ثابت قدمی اور دونوں حکومتوں کے لئے ایران کی مدد داعش پر کامیابی کا اصل محرک تھی۔

انہوں نےاس بات کا ذکرکرتے ہوئے دشمن بدستور ایرانو فوبیا پھیلانے میں لگا ہوا ہے کہا کہ دشمن ایرانوفوبیا کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ایران کا اسلامی جمہوری نظام روز بروز مضبوط و طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ایران میں ہفتہ بسیج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عوامی رضا کارفورس بسیج کو عوام کی خدمت ، شجاعت و بہادری اور فداکاری کا مظہر قراردیا اور کہاکہ آج یمن کے عوام کے اندر بھی جذبہ اخلاص و فداکاری موج مارہا ہے اور اسی جذبے کی بدولت وہ سعودی عرب کے مقابلے میں کامیاب ہوں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬