24 November 2017 - 21:02
News ID: 431956
فونت
پیر اعجاز احمد ہاشمی :
پاکستان کے اہلسنت کے عالم دین نے کہا ہے کہ داعش جیسی استعماری تنظیم نے مسلمانوں کی ثقافت، اسلامی ورثے اور انبیاء علیہم السلام کے مزارات کو نقصان پہنچا کر اہل ایمان کی دل آزاری کی۔
پیر اعجاز احمد ہاشمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیراعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ داعش کے شام اورعراق سے خاتمے کی اطلاعات عالم اسلام کے لئے بڑی خوش خبری ہے۔ اللہ تعالٰی ان مجاہدین کی کاوشوں اور شہادتوں کو قبول فرمائے جنہوں نے دہشتگرد گروہ داعش کوختم کرنے میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے جہاد کی عملی صورت قوم کے سامنے پیش کی ہے۔

پیراعجاز احمد ہاشمی نے کہا کہ عالم اسلام انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، اندرونی اور بیرونی دشمن فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کو ایران کے خلاف استعمال کرنا کسی صورت مناسب نہیں، او آئی سی ممبر ممالک میں اتحاد کے لئے زمینہ ہموار کرنے میں متحرک کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں سخت موقف اختیار کرنا چاہئے، کسے علم نہیں کہ حزب اللہ نے اسرائیل کو ناکوں چنے چبوائے اور مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ ہم آواز ہو کر فلسطینیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی، ایسے اتحاد سے اسلام دشمن طاقتیں خائف ہیں اور چاہتی ہیں کہ سنی شیعہ کی تفریق پر امت کو تقسیم کریں۔ دانشمندی کا تقاضا ہے کہ اس عالمی سازش کو اتحاد امت کے عملی مظاہرے سے ناکام بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں مسلکی، لسانی اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کا فائدہ اب تک امریکہ اور اسرائیل اٹھا رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬