24 November 2017 - 20:49
News ID: 431951
فونت
اقوام متحدہ:
ایران میں اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر نے زلزلہ زدگان کے لیے ایرانی عوام کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ایران کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد کرمانشاہ کے گورنر سے بات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر گیری لوئیس کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام انسان دوست اور فراخ دل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے جس طرح سے اپنے ہم وطنوں کی امداد کی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔گیری لوئیس نے اس موقع پر کہا کہ ایران قدرتی آفات سے بچاؤ کے عالمی فنڈز سے پانچ سو ملین ڈالر کی رقم زلزلہ سے متاثرین کے لیے حاصل کرسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بارہ نومبر کو ایران کے مغربی علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں چارسو چوالیس افراد جاں بحق اور بارہ ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔زلزلے سے صوبہ کرمانشاہ کے سات شہروں اور ہزاروں دیہاتوں میں زبردست مالی نقصان ہوا ہے اور ہزاروں مکانات اور عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬