‫‫کیٹیگری‬ :
28 November 2017 - 18:00
News ID: 432006
فونت
حضور خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پاک کے جشن کی تمام تقریبات اس سال ختم نبوت کے عنوان سے منسوب ہونگی ۔
ختم نبوت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضور خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پاک کے جشن کی تمام تقریبات اس سال ختم نبوت کے عنوان سے منسوب ہونگی اور غیرمعمولی جوش و ولولہ سے انجام پائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار قاری عبدالعزیز سعیدی نے کیا، وہ جامعہ انوار العلوم نیو ملتان سے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرکزی جلوس ''کاروانِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم'' کے تیاری کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،

انہوں نے کہا ختم نبوت ریلیوں کے باعث اس سال تیاری اچھی ہوئی ہے اور اب تک ملتان انتظامیہ کا تعاون بھی خوب ہے، ہم بھی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

اجلاس میں قاری محمد اسلام شاہد قمری، مولانا خدا بخش سعیدی، مولانا غلام یٰسین، قاری غلام حسین قادری، مولانا ظہور احمد سعیدی، قاری غلام شبیر سواگی، علامہ ارشاد احمد، مولانا محمد صدیق سعیدی، مولانامحمد فاروق شاہجمالی، قاری محمد اکرم سعیدی، حافظ محمد فیاض، مفتی محمد حنیف سعیدی، قاری محمداجمل، قاری محمد عابد حسین سعیدی، حافظ محمد نبیل فریدی، مولانا عبدالرزاق قادری، قاری محمدسلیم اختر، مولانا محمد اسماعیل قادری اور دیگر نے شرکت کی۔

شرکاء نے بتایا کہ ہم اپنے علاقوں سے منظم اور آراستہ جلوسوں کے ساتھ شریک ہونگے۔ کاروان مصطفٰی 12ربیع الاوّل کو صبح 3/30بجے جامعہ انوار العلوم ٹی بلاک نیو ملتان سے شروع ہوگا اورشاہی عیدگاہ میں علامہ سید احمد سعید کاظمی رحمة اللہ علیہ کے مزار پر اختتام پذیر ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬