‫‫کیٹیگری‬ :
30 November 2017 - 13:44
News ID: 432040
فونت
تحریک لبیک یارسول اللہ :
پیر توقیر الحسنین کاظمی نے کہا کہ سول حکومت نے عدالتی حکم کی آڑ میں ختم نبوت کے پہرے داروں پر تشدد کیا ۔
تحریک لبیک یارسول اللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ میانوالی کے ضلعی صدر پیر توقیر الحسنین کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ اور پاکستان کو بچانے کی خاطر سڑکوں پر آئے تھے، جب ہمارا مطالبہ پورا ہو گیا تو دھرنے ختم کر دیئے گئے۔

انہوں نے بیان کیا کہ 21 روز پر امن دھرنے کے دوران خدا اور اس کے رسولؐ کا ذکر بلند ہوتا رہا، ہم نے فیض آباد کو یرغمال نہیں بنایا۔

میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسولؐ اللہ کے رہنماء نے کہا کہ پاک فوج کی ملک و قوم کے لئے قربانیاں لازوال ہیں۔

سول حکومت نے عدالتی حکم کی آڑ میں ختم نبوت کے پہرے داروں پر تشدد کیا، آرمی چیف نے اعلیٰ بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے فوج کو عوام سے لڑانے کی بجائے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پرامن حل نکالنے کا مشورہ دیا۔

انکا کہنا تھا کہ اگر جنرل قمر باجوہ معاہدہ طے نہ کرتے تو حالات مزید گھمبیر ہو جانے تھے، ہم جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید کی پُر زور مذمت کرتے ہیں، جو بھی تحفظ ناموس رسالت کیلئے نکلے گا ہم اس کا بھرپور ساتھ دیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬