رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے قائد عوام یونیورسٹی نوابشاھ میں یوم مصطفیٰ کے مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیز یشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نےکی۔
اس کانفرنس کی سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار امامی نے کیا۔
سیمینار میں طلبہ سمیت ٹیچرس نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختار امامی نے کہا کہ پیغمبرؐ نے ہم میں قرآ ن و سنت چھو ڑے ان پر عمل کر کے معاشرے کو صیح کیا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا کہ عالم اسلام کو مزید بیدار ہو نے کی ضرورت ہے تکفیری اسلام کی جھو ٹی فلم بنا کر بیچتے ہیں ہمیں حضورؐ کی سنت پر عمل کر کے اسلام اور دین محمدؐ کا بول بالا کرنا ہو گا اور سرکارؐ کی رسالت سے وفا دار ی کا تقا ضہ یہی ہے۔
انہوں نے بیان کیا کہ جہاں ذکرِ مصطفیؐ ہوتا ہے وہاں برکتیں اور رحمتیں برستی ہیں، ذکر مصطفی ؐ نفر توں اور تفرقوں کو ختم کرتا ہے نام محمدؐ اتحاد و ایمان کا مرکز ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام تلوار اور شدت پسندی سے نہیں پھیلا بلکہ اسلام حضور اکرمؐکے اخلاق ، عدلیہ کی و جہ سے پھیلا، اگر آج امت مسلمہ تنزولی سے دوچارہے تواس کی وجہ صرف سیر ت و تعلیمات ِمصطفی ؐ سے دو ری ہےاس دور میں اتحاد بین المسلمین و قت کی اہم ضرورت ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/