‫‫کیٹیگری‬ :
22 December 2017 - 23:15
News ID: 432360
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
شیعہ علماء کونسل کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جس طرح اقوام متحدہ میں امریکہ کی تمام تر دھمکیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کے حق میں آواز بلند کی وہ قابل تعریف ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے سیکریٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر حجت الاسلام عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہونے پر اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان، ایران، ترکی، مصر، یمن اور عراق مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ اسلامی ممالک کی جانب سے امریکہ کیخلاف قرارداد پیش کرنے کے نتیجہ میں قرارداد کے حق میں 128 جبکہ مخالفت میں صرف 9 ووٹ آئے کو اسلامی ممالک کی فتح قرار دیتے ہوئے اسے تاریخی کامیابی قرار دیا۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظورکرنا فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کو مسترد کرنے کا کھلم کھلا اعلان ہے اور یہ اسلامی ممالک کی وحدت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس کے نتیجہ میں پوری دنیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے واضح انکار کیا ہے۔

حجت الاسلام عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے جس انداز میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستانی قوم کی ترجمانی کی اور جس طرح اقوام متحدہ میں امریکہ کی تمام تر دھمکیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کے حق میں آواز بلند کی وہ قابل تعریف ہے اور دنیا پر ثابت کر دیا کہ ہم ایک عظیم قوم ہیں اور فلسطینی بھائیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے بیان کیا ہے کہ پاکستان نے عملی طور دنیا کو پیغام دیا ہے اور بالخصوص امریکہ کو بتا دیا کہ ہم دنیا میں برائے فروخت نہیں اور کوئی طاقت فلسطینیوں سے آزادی کا حق نہیں چھین سکتی۔ پاکستان نے عملی طور پر ثابت کر دیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ہر مشکل گھڑی میں فلسطینیوں بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور ہم امریکہ کی دھمکیوں سے ڈرنیوالے نہیں۔ فلسطین کا مسئلہ حل کرنا تمام ممالک کی ذمہ داری ہے، القدس مشرق وسطیٰ میں امن اور جنگ کی کنجی ہے اور بیت المقدس ان شاءاللہ فلسطین کا دارالحکومت ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬