‫‫کیٹیگری‬ :
23 December 2017 - 22:48
News ID: 432379
فونت
عراقی کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ خطرناک افکار کا حامل ہے جن کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ہفتے کے روز عراق کی قومی سلامتی سے متعلق ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے عراق کے آزاد کرائے جانے والوں میں امن و استحکام قائم کرنے کے مشن پر کام کر رہی ہے۔

حیدرالعبادی نے کہا کہ عراقیوں کے اتحاد کی بدولت داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اس اتحاد کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ عراقی عوام ہی سیکورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کے مضبوط حامی و پشت پناہ ہیں۔

حیدر العبادی نے نو دسمبر کو شام سے ملنے والی عراق سرحدوں پر مکمل تسلط حاصل ہو جانے کے ساتھ ہی داعش دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی حتمی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔

داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے عراقی علاقوں کی مکمل آزادی کے اعلان کے باوجود بعض علاقوں میں داعش گروہ کے خفیہ عناصر اب بھی موجود ہیں جن کی سرگرمیوں پر عراقی حکام اور فوجی کمانڈروں نے بارہا خبردار بھی کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬