ترکی کے مذہبی امور کے ادارے کے تعاون سے چار مختلف زبانوں میں ترجمہ شائع کیا گیا ہے
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روزنامه ڈیلیصباح کے مطابق قرآن مجید کے ترجمے بلغارستانی،ازبکی اور افریقہ کے چوایی اور شونا زبانوں میں کیے گیے ہیں ۔
ترکی کے مذہبی ادارے «کوئی زبان بغیر قرآن کے نہ ہو» پروگرام کے تحت کوشش کررہا ہے کہ تمام زبانوں میں قرآن کا پیغام عام ہوجایے۔
چیوانی اور شونا زبانوں میں ترجمے زیمبابوے اور مالاوی میں ارسال کیے جائیں گے۔
ترکی کے مذہبی امور کا ادارہ دنیا کے مختلف ممالک سے درخواست پر مختلف زبانوں میں قرآن کا ترجمہ کررہا ہے.
اسی حوالے سے جرمن، فرنچ اور روسی زبان میں ترجمے پربھی کام جاری ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے