‫‫کیٹیگری‬ :
24 December 2017 - 16:48
News ID: 432385
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی :
سربراہ امت واحدہ پاکستان نے کہا کہ اصغریہ کا مقصد بھی یہی ہے کہ معاشرہ کو خدا کے دیئے ہوئے عادلانہ نظام کی طرف واپس پلٹایا جائے ۔
حجت الاسلام امین شہیدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48 ویں سالانہ مرکزی کنونشن کے آخری روز یوم صادقین کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ امت واحدہ پاکستان حجت الاسلام امین شہیدی کہاکہ غیبت امام زمانہ (عج) میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم طاغوت کا انکار کرتے ہوئے ہر ظالم سے نفرت کریں اور ہر مظلوم کی حمایت کے لئے میدان عمل میں حاضر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج زمانہ ہم سے یہ تقاضا کررہا ہے کہ ہم اپنے امام عصر (عج) کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کیلئے میدان عمل میں وارد ہوں اور اپنی اپنی ذمہ داری کو ادا کریں تاکہ دنیا بھر کے مظلومین کی دادرسی کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اصغریہ کا مقصد بھی یہی ہے کہ معاشرہ کو خدا کے دیئے ہوئے عادلانہ نظام کی طرف واپس پلٹایا جائے اور دنیا کے سامنے عدالت کا ایسا نمونہ پیش کیا جائے کہ آج کا زمانہ امام زمانہ (عج) کی حکومت کے قیام کے لئے آمادہ ہوسکے۔

کانفرنس سے خطاب میں حجت الاسلام امین شہیدی نے کہا حرمین شریفین پر بھی بیت المقدس کی مانند اسکتباری طاقتوں نے قبضہ کررکھا ہے۔ انہیں دوسروں کو کافر کہنے کا کس نے حق دیا ہے۔ اسلامی ممالک پر حملہ کرنے والے افراد کس منہ سے اپنے آپ کو خادم حرمین شریفین کہتے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ آل سعود نے افریقہ کے مختلف ممالک سے مشرق وسطیٰ حتّیٰ کہ پاکستان تک تکفیری دہشتگردوں کی فنڈنگ کرکے امت مسلمہ کو عظیم مصیبتوں میں ملا کررکھا ہے۔

انھوں نے مزید کہا شہداکی قربانیاں ہمیشہ رنگ لے کر آیا ہے۔اس لیے شہادت اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے اس قوم کیلئے جس کے سامنے کوئی ہدف ہو ۔آج تکفریت ہمارے خلاف ہےناصبیت ہمارے خلاف ہےخارجیت ہمارے خلاف ہے کیوں اس لیے کے مکتب اہلبیت کی طاقت انھیں نظر آچکی ہے کیوں کے مکتب اہلبیت جیسی طاقت کسی کے پاس نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬