رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی اصفھان سے رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے اصفہان شہر کے مسجد امیرالمؤمنین(ع) میں منعقد ہونے والی تفسیر قرآن کریم کی نشست میں کہا : قمری تاریخی دوسری تاریخ کے بنسبت مقدس ہیں ۔
انہوں نے سورہ مبارکہ بقرہ ک آیک سو اناسویں آیت کی تفسیر کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے آیت «یَسْأَلُونَکَ عَنِ الأهِلَّةِ قُلْ هِیَ مَوَاقِیتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ وَلَیْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُیُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا وَلَکِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَأْتُوا الْبُیُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ» کی تلاوت کرتے ہوئے وضاحت کی اسلام میں چاند کی پہلی تاریخ کا معین کرنا معنوی اعتبار سے بہت ہی اہم ہےاور عام لوگوں کی زندگی میں زندگی کو تنظیم دینے کا بنیادی سبب ہے ؛ بہت سارے عبادی اعمال کا دارو مدار اس پر ہے ۔
حضرت آیت الله مظاهری نے بیان کیا : انسان کی شرعی و تکوینی زندگی وقت پر منحصر ہے ، تمام ادیان نے بھی اپنے لئے مخصوص تاریخ معین کی ہے ، نصرانی نے حضرت عیسی (ع) کے روز ولادت کو تاریخ کا بنیاد بنایا ہے اور اسلام میں سال کی ابتدا پیغیمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہجرت کو قرار دیا ہے لیکن اس وقت سشمی و عیسوی تاریخ کی زیادہ اہمیت دی جاتی ہے حالانکہ قمری تاریخ مقدس ہے لیکن دوسری شمسی یا عیسوی تاریخ مقدس نہیں ہے ۔
حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ نے بیان کیا : خداوند عالم اس آیت شریفہ کے مطابق بیان کرتا ہے قمری سال کی اہمیت ہونی چاہیئے اور مسلمانوں کو چاہیئے کہ اس امر کی ظرف خاص توجہ کرنی چاہیئے ؛ حج کے اعمال کے لئے بھی قمری تاریخ لازمی ہے ۔