‫‫کیٹیگری‬ :
27 December 2017 - 21:13
News ID: 432427
فونت
آیت الله علوی ‌گرگانی:
حضرت آیت الله علوی‌ گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت ، عوام کو مشکلات میں نہ ڈالے کہا: مہنگائی اور بے وقت انکم ٹیکس میں افزودگی لوگوں کی ناراضی کا سبب ہے ۔
آیت الله علوی ‌گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله علوی‌ گرگانی نے اسلامی جمھوریہ ایران ائرلائنس کی حفاظتی ٹیم کے اہل کاروں اور ذمہ داروں سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے قران کریم میں تمام انسانوں کو نصیحتیں کی ہیں کہا: قران اور پیغمبر اسلام (ص) تمام انسانوں کے لئے ہیں کسی خاص گروہ یا فرد سے مخصوص نہیں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اگر چہ خداوند متعال کا سورہ مومنوں میں یہ ارشاد ہے کہ «ہم نے تمہیں تمھاری توانائی کے بقدر وظیفہ دیا ہے » مگر اس آیت کے اگلے جملہ میں یہ یوں بیان کیا گیا ہے کہ اگر انسان مقام عمل میں کوتاہی کرے تو خدا کے نزدیک ایک ایسا مکتوب موجود ہے جس میں تمام انسانوں کے اعمال تحریر ہیں ، اس کتاب یا نامہ اعمال میں عمل خیر کی نیت بھی کی جائے تو بھی لکھ جاتا ہے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے بیان کیا: روایتوں میں حتی نیک عمل کی نیت کی ایک ایسے انسان کی طرف سے جو اس نیک عمل کو انجام دینے کی توانائی نہیں رکھتا بہت زیادہ اہمیت ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دشمن روز و شب ایران کو چوٹ پہونچانے میں کوشاں ہے کہا: دشمن نے ایران کی امنیت ختم کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کی طاقت لگادی ، لہذا اگر وہ ہم سے خندہ پیشانی سے بھی ملتے ہیں تو ان پر اعتماد نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ ان کا باطن گھنوانا اور ہمارے حق میں خیر و نیکی سے خالی ہے ۔

حضرت آیت الله علوی‌ گرگانی نے بیان کیا: دشمن ہمارے گھروں کی دیواروں کے پیچھے کان لگائے کھڑا ہے اور منتظر ہے کہ نظام اسلامی جمھوریہ ایران سے لوگوں کی نارضایتی کی ہلکی سی آواز سنے اور ہمارے نظام اسلامی پر انگشت نمائی کرے لہذا ہمیں ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جو عوام کی نارضایتی کے اسباب فراہم کرے ۔

انہوں نے مزید کہا: ملک کے حکمراں اور عالی رتبہ عہدیداران کو زمان شناس ہونا چاہئے خصوصا گورمنٹ کے ملازمین اور کابینہ کے افراد کو یہ جاننا چاہئے کہ کونسا سامان کس وقت مہنگا ہو اور بے حساب و کتاب قمیت نہ بڑھائیں ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اشیاء خورد و نوش کے مہنگے ہوں نے لوگوں کو درآمد کو بھی نگاہ میں رکھا جائے کہا: موجودہ حالات میں بہت ساری چیزوں کی مارکیٹ بند پڑی ہے اور اس پر ٹیکس میں افزودگی اور مہنگائی ستم بالائے ستم ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: ان حالات میں کہ دشمن ہمیں مشکلات کے گھیرے میں کھڑا کرنا چاہتا ہے ہمیں ایک دوسرے پر رحم کرنا چاہئے ، روایت میں موجود ہے کہ جب کسی معاشرے کا ذمہ دار اور مدیر دلسوز نہ ہوں تو خدا اپنی رحمت و نزول باراش کا سلسلہ ختم کردیتا ہے ، آسمان سے زلزلہ اور مصیبتیں نازل ہوتی ہیں ، زلزلہ آتے ہیں اور انسان کی دعائیں مستجاب نہیں ہوتیں  ۔

حضرت آیت الله علوی‌ گرگانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عوام سے بے موقع اور بیجا اِنکم ٹیکس لینا نعمتوں میں کمی کا سبب ہے کہا: یقینا ان مسائل کا معنویات سے تعلق ہے یعنی ہر انجام پانے والی خدمت کا حساب ہوگا ، پارلیمنٹ بھی دھیان دے کہ مزید کچھ تصویب نہ کرے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: ہم گزارش کرتے ہیں کہ اپنے زمانے کے تحت آگے بڑھیں تو ایسی حالت میں لوگ حکومت سے راضی رہیں گے اور مشکلات کو بھی برداشت کریں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۱

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬