‫‫کیٹیگری‬ :
28 December 2017 - 23:37
News ID: 432442
فونت
حجت الاسلام عارف واحدی :
ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے اسلام آباد میں آزادی قدس قومی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں امریکی فیصلہ کی مخالفت پر زور دیا گیا ۔
حجت الاسلام عارف واحدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے اسلام آباد میں آزادی قدس قومی کانفرنس منعقد ھوئی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا ۔

شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف واحدی نے اپنے خطاب میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنا اور اپنے سفارتخانہ کووھاں منتقل کرنے کے اقدام کو مسلم دنیا اور فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب تمام امت کے اتحاد کی اشد ضرورت ھے مسلمان ممالک کو لڑا کر امریکا مسلسل اسرائیل کو مضبوط کرنے کی پالیسی پر گامزن ھے اس حساس موقعہ پر اگر مسلمان ممالک متحد ھو کر آمریکا کے اس فیصلے کو مسترد کریں جن ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ھیں غیرت کریں وہ یہ تعلقات ختم کر دیں اس کا عالمی سطح پر امت اسلامیہ کے اتحاد کا تاثر جائیگا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬