‫‫کیٹیگری‬ :
02 January 2018 - 14:10
News ID: 432496
فونت
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں ہم جدوجہد کے ہر مرحلے پر قبلہ اول کی آزادی کے لئے آواز بلند کریں گے۔
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے امامیہ اسکاؤٹس کے زیراہتمام مرکزی خاتم المرسلین ﷺ اسکاؤٹس کیمپوری سے (ایثار و مقاومت) کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال ؒ نے سرزمین برصغیر کے مسلمانوں کی بیداری کے لئے جس تحریک کا آغاز کیا تھا، ہمیں اس تحریک کو آگے بڑھانا ہے۔

وطن عزیز پاکستان کو امریکی غلامی سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل ہوا نہ ہوگا، وہ دن اس قوم کے لئے یوم عید ہوگا جس دن ہم نے امریکی غلامی سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ سے اسلام دشمنی اور انسانیت سے عداوت کے علاوہ کوئی توقع نہیں۔ دنیا بھر کے غیور مسلمان اپنی طاقت سے امریکی فیصلے کو پیروں تلے روندیں گے۔

فلسطین کے مظلوم عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں ہم جدوجہد کے ہر مرحلے پر قبلہ اول کی آزادی کے لئے آواز بلند کریں گے۔ اب وہ دن زیادہ دور نہیں جب بیت المقدس آزاد ہو۔ قدس کی آزادی تک اور اسرائیل کی بربادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او محب وطن جوانوں کی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ مادر وطن کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ پاک وطن کی سلامتی اور استحکام ہمارا نصب العین ہے، پاک وطن کے بہادر بیٹے ملک سے دھشت گردی اور تکفیری سوچ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکیم الامت علامہ اقبال ؒ اور حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے افکار کی روشنی میں پاکستان کی تعمیر کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬