رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نامور ایرانی عالم دین نے کہا ہے کہ آج ٹرمپ اور اس کے اتحادیوں کے لئے ہمارا یہی جواب ہے کہ ایران کی بہادر قوم امام حسین (ع) کی تعلیمات اور ان کے مقاصد پر مبنی اپنی شناخت سے ہرگز غافل نہیں رہے گی۔
ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی تنظیم برائے مذہبی ہم آہنگی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے ایران کے مذہبی شہر قم میں اسلامی مزاحمتی فرنٹ کے شہدا کے اہل خانہ کے اعزاز میں منعقدہ ایک سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر قوم اپنے ناقابل شکست مذہبی عقائد پر انحصار کرکے کبھی بھی سامراجی طاقتوں کا سامنا سر جھکا نہیں دے گی۔
آیت اللہ اراکی نے کہا کہ ہم ہمیشہ عالمی سامراج کے خلاف جد و جہد کرنے پر آمادہ ہیں جو یہ دین اسلام اور مذہب تشیع کی بقاء کی علامت ہے اور دشمنوں کا مقصد اس عقائد پر خدشہ ڈالنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلمان عوام مغربی طاقتوں کی شکست پر یقین رکھتا ہے اور ہم اپنی تمام طاقت کے ساتھ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست سے مقابلہ کریں گے۔
ایران کے بین الاقوامی فورم برائے مذہبی ہم آہنگی کے سیکرٹری جنرل نے امریکہ اور جابر صہیونی ریاست کے ایران مخالف حالیہ موقفوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسلسل طور پر رہبر معظم کی ہدایات کے مطابق عمل کرکے اسلامی انقلاب کے اصولوں کو نظر انداز نہیں کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/