روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے طلائی ایوان کی دیواروں کو مضبوط بنانے اور وہاں طلاء کاری کے کام کے لیے بنائے گئے منصوبہ کے تحت کام کو شروع کر دیا گیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے طلائی ایوان کی دیواروں کو مضبوط بنانے اور وہاں طلاء کاری کے کام کے لیے بنائے گئے منصوبہ کے تحت کام کو شروع کر دیا گیا ہے۔
اس منصوبہ کے پہلے مرحلے میں پرانی طلائی ٹائیلوں کو اتارنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے کہ جس کے بعد دیواروں کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور پھر دوبارہ سے نئی طلائی ٹائلوں کو دیوار پر لگا دیا جائے گا۔
واضح رہے اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کی ذمہ داری عراقی کمپنی(أرض القدس للمقاولات الإنشائية) کو سونپی گئی ہے جب کہ روضہ مبارک کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کو اس منصوبہ پہ نگران مقرر کیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے