‫‫کیٹیگری‬ :
09 January 2018 - 17:00
News ID: 432580
فونت
حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی :
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا کہ رہبر معظم خامنہ ای کو تو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے جن کی بصیرت شجاعت و استقامت نے امریکہ و اسرائیل کو رُسوا کیا ہے ۔
حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کیخلاف امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی تثلیث تنہائی کا شکار ہو رہی ہے، بیت المقدس کے ایشو پر ناکامی کے بعد امریکہ پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، ایران کے اندرونی حالات اور مہنگائی انوکھی بات نہیں، پراپیگنڈہ سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے ایشو پر دنیا بھر میں امریکہ کو جس رسوائی کا سامنا کرنا پڑا اس کے بعد ایران اور پاکستان کی قربتیں خاص طور پر اسپیکرز کانفرنس کا انعقاد امریکی صہیونی لابی کو ایک آنکھ نہیں بھایا، امریکی، اسرائیلی اور ان کے ہمنوا میڈیا کا ایران کے حالیہ بدامنی کے چند واقعات، جلسے، جلوسوں کو انقلاب اسلامی کیخلاف تحریک کا نام دینا حقائق کے منافی اور صحافتی آداب کیخلاف ہے، ہمارے ذرائع ابلاغ بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحاد ممالک کو انقلاب اسلامی ایران اور علماء کی حکومت سے جو ہزیمت اٹھانا پڑی وہ ماردم بریدہ کی طرح پیچ وتاب کھا رہے ہیں۔

حجت الاسلام نیاز نقوی نے کہا کہ ایران میں علماء کرام کی دینی حکومت کیخلاف اسلام دشمنوں کے پراپیگنڈا کا کوئی مسلمان بھی دفاع کر سکتا ہے، مہنگائی افراطِ زر، بے روزگاری اس وقت ایک عالمی بحران کی حیثیت رکھتے ہیں، جس کے اثرات سے بڑی اقتصادی طاقتیں بھی محفوظ نہیں، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، یونان، سپین میں بھی آئے روز ان معاملات پر احتجاج ایک معمول بن گیا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستیں بھی مالی مشکلات کا شکار ہیں اور لاکھوں غیر ملکیوں کی نوکریاں ختم کرکے انہیں ملک سے نکال رہے ہیں مگر وہاں آمرانہ بادشاہی نظام کی وجہ سے کسی کو سڑکو ں پر آنے کی اجازت ہی نہیں جبکہ ایران میں ایسا کوئی جبر نہیں اور عوام احتجاج کا حق استعمال کرتے ہیں جن میں فتنہ پرور عناصر بھی شامل ہو کر بیرونی قوتوں کا ایجنڈا پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود ساختہ جلاوطن نام نہاد رہنما مریم رجاوی دہشتگرد تنظیم ”منافقین خلق“ کی سربراہ ہے جو ایران میں وسیع پیمانے پر قتل و غارت میں ملوث رہی اور پوری پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کو بموں سے اُڑانے کی ملزم ہے۔ ایرانی عوام دہشتگردوں کی اس سرغنہ سے شدید نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ولی امرالمسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای صرف ایران ہی نہیں، پوری دنیا کی عظیم المرتبت شخصیت ولی فقیہہ اور مجتہد ہیں، ان کے بارے میں ہتک آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے۔ ان کی کردار کشی مدتوں سے امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا کا حصہ چلی آ رہی ہے، اس عظیم روحانی پیشوا کیخلاف ہرزہ سرائی، بزرگانِ دین کے ادب و احترام کے صریح منافی اور اسلامی و صحافتی آداب کے قطعی خلاف ہے، انبیاءؑ و پیغمبرانؑ سمیت تاریخ کی کونسی ایسی قابلِ احترام ہستی ہے جسے گالیاں نہیں دی گئیں؟۔

حجت الاسلام نیاز نقوی نے کہا کہ رہبر معظم خامنہ ای کو تو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے جن کی بصیرت شجاعت و استقامت نے امریکہ و اسرائیل کو رُسوا کیا ہے، مسلکی وابستگی سے قطع نظر مسئلہ قدس و فلسطین کے مظلوموں کی انہوں نے ہمیشہ سرپرستی و حمایت کی، وہ مجتہد و مرجع تقلید ہیں، جن کا علم و تقویٰ، عادل اور مالِ دنیا کا حِریص نہ ہونا شرائط میں سے ہے، اِن کے اُستاد اور انقلاب کے بانی امام خمینی ؒ 11 سال کی حکمرانی کے بعد جب دنیا سے رخصت ہوئے تو ذاتی مکان تک نہ تھا، یہی سیرت و کردار ان کے اس عظیم شاگرد اور وارث کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬