‫‫کیٹیگری‬ :
09 January 2018 - 22:28
News ID: 432588
فونت
حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی :
حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے قرآنی تعلیمات کی اشاعت و فروغ کو معاشرے و قوم کی ہدایت کا سبب جانا ہے اور ملک میں قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو نشر کرنے کی اپیل کی ہے ۔
آیت الله علوی ‌گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے عالمی قرآنی کانفرنس منعقد کرنے والی تنظیم کے اراکین سے ملاقات میں آیت شریفہ «لا إِكراهَ فِي الدّينِ قَد تَبَيَّنَ الرُّشدُ مِنَ الغَيِّ فَمَن يَكفُر بِالطّاغوتِ وَيُؤمِن بِاللَّهِ فَقَدِ استَمسَكَ بِالعُروَةِ الوُثقى لَا انفِصامَ لَها وَاللَّهُ سَميعٌ عَليمٌ» کی تلاوت کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : جو شخص بھی طاغوت کے ذریعہ سے کافر ہو اور خداوند عالم پر ایمان لائے اور اس کی طرف تمسک اختیار کرے تو اس کی آخرت نیکی پر ہوگی ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ اس عالم میں نفی و اثبات کا جنبہ ایک ساتھ قرار دیا گیا ہے بیان کیا : خداوند عالم اس آیت میں طاغوت کی نفی کرنے اور ایمان کو اثبات کرنے میں ایک ساتھ بیان کیا ہے ؛ اس بنا پر معاشرے میں سامراجیت کی ممانعت اور قرآنی تعلیمات کا فروغ ایک ساتھ انجام پائے ۔

انہوں نے قرآنی تعلیمات کی اشاعت و فروغ کو معاشرے و قوم کی ہدایت کا سبب جانا ہے اور کہا : لوگوں کو چاہیئے کہ قرآنی سرگرمی اور دوسرے امور کی فعالیت کے درمیان فرق کو سمجھ سکیں ، لوگوں کو چاہیئے کہ قرآنی تعلیمات کو فروغ دینے والوں کی فعالیت سے با خبر ہوں اور آپ لوگ قرآنی و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو فروغ دینے میں استقامت سے کام لیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : قرآنی کانفرنس کے انعقاد کا سلسلہ معاشرے میں جاری رہے اور قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو پورے شہر و گوشہ و کنار میں فروغ دیا جانا چاہئے ۔ قرانی تعلیمات ہی معاشرے و قوم کی ہدایت کا سبب ہے ۔

حضرت علوی گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ قرآنی تعلیمات تین سطح پر ہونا چاہیئے جس کو ابتدائی ، متوسطہ اور پایانی مرحلہ میں تنظیم کیا جائے بیان کیا : ابتدائی مرحلہ میں بچوں کو قرآن کریم کی تلاوت و قرئت کی تعلیم دی جائے اور متوسطہ مرحلہ میں شاگردوں کو قرآنی تعلیمات و ترجمہ سے آشنا کرایا جائے اور اختمامی مراحل میں کوشش کی جائے کہ جس شخص نے قران کریم کی تعلیم حاصل کی ہے اس پر اخلاص کے ساتھ عمل کرے ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬