‫‫کیٹیگری‬ :
17 January 2018 - 20:10
News ID: 434675
فونت
آیت الله جعفر سبحانی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آ‌یت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلاب کی نشستیں فکر و ایمان کی تقویت کا سبب ہوںی چاہئیں کہا: انسان اپنا قیمتی وقت اس جگہ صرف کرے جو انسان کے حق میں مفید و بہتر ہو اور ھرگز اپنے وقت کو بیہود تلف نہ کرے ۔
آیت الله جعفر سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو جو مسجد آعظم قم میں منعقد ہوا ، رسول اسلام(ص) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت نے فرمایا کہ اگر بہشت کے باغوں میں کوئی باغ دیکھا تو اس میں پورے ذوق و شوق کے ساتھ داخل ہوجایئے ۔

انہوں ںے مزید کہا: رسول اسلام(ص) سے دریافت کیا گیا کہ ہم دنیا میں ہیں اور دنیا میں بہشت موجود نہیں ہے تو اس بیان سے اپ کی مراد کیا ہے ؟ حضرت(ص) نے فرمایا مومنین کی نشستیں جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے ،  اس سے یہ بات پتہ چلتی ہے کہ مومنین کی مجلسیں، انسان کی آخرت سنوار سکتی ہیں ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے حوزوی ، فقہی ، کلامی دروس اور معاشرہ کے مفید جلسات کو مجالس مومنین کا مصداق جانا اور کہا: ماضی میں طلاب کی نشستیں کچھ ایسی تھیں کہ وہ کسی ایک مسئلہ کو چھیڑ کر اس پر بحث کیا کرتے تھے ۔

انہوں نے مزید کہا: مجلسیں اور نشستیں ھرگز غیبت و تہمت کا مرکز نہ بنیں کیوں کہ یہ چیزیں انسان کو جہنم کی جانب لے جاتی ہیں ، طلاب کے لئے نشستیں بہت ضروری ہیں جیسا کہ حضرت امام خمینی(رہ) نے فرمایا کہ مجالس انس طلاب کے لئے ضروری ہیں مگر یہ نشستیں ، مومنین کی نشستیوں کا مصداق ہو تاکہ تھکن اتر جائے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ انسان مناسب تفریح کرے کہا: تفریح ، ایمان میں تازگی اور تقویت کا سبب بننا چاہئے ، انسان اپنا قیمتی وقت اس جگہ صرف کرے جو انسان کے حق میں مفید و بہتر ہو اور ھرگز اپنے وقت کو بیہود تلف نہ کرے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬