‫‫کیٹیگری‬ :
18 January 2018 - 23:56
News ID: 434691
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
آیت الله مصباح نے اس تاکید کے ساتھ کہ انقلاب کا اسلامی ہونا ایک رسم نہیں ہے بیان کیا : ہزاروں پاک جان انقلاب اسلامی کے راہ میں قربان ہوئے اور اسلامی احکامات کا نفاذ انسان کے تمام مراحل زندگی میں ہونا چاہیئے ۔
آیت الله مصباح یزدی مدارس علمیہ کے مشاوروں سے ملاقات کی آیت الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمدتقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں منعقدہ اپنے اخلاق کے درس میں دین کے ساتھ اخلاق کے رابطہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اگر دین چھین لیا جائے تو بغیر دین و دینداری اخلاق کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیوں کہ ممکن ہے شخص تجربہ کی بنیاد پر اس نتیجہ پر پہوچے کہ جھوٹ بری چیز ہے یا فلاں کام صحیح ہے لیکن بعض اقدار بغیر دین کے اصلا وجود حاصل نہیں کر پاتے ہیں ۔ 

انہو نے وضاحت کی : اخلاقی اقدار کے اعلی مراتب کو بغیر دین و خدا کے حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے ، ایک اچھی اخلاقی صفت خالق و منعم کی قدردانی و شکریہ ادا کرنا ہے اور یہ صفت خداوند عالم پر عقیدہ رکھے بغیر ممکن نہیں ہے ، اس وجہ سے بغیر دین و خداوند عالم پر عقیدہ کے اخلاقی مقامات کے اعلی منزل کو حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ دین صرف نماز و روزہ نہیں ہے بیان کیا : نیک اخلاق دین داری کا مصداق ہے ، نیک و حسنہ اخلاق انسان کی زندگی میں جاری رہے اور دین کا دائرہ انسان کے تمام ہستی پر قائم رہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : کوئی ایسی چیز نہیں پائی جاتی کہ جس کے سلسلہ میں دین نے حکم نہیں دیا ہو کیوں کہ دین صرف نماز میں تمام نہیں ہوتا بلکہ سچائی و خوش اخلاقی کو بھی دین میں شمار کیا جاتا ہے ، دین و اخلاق کو دو مکمل طور سے ایک دوسرے سے الگ قسم نہیں جانا جا سکتا ہے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو چاہیئے کہ ایسا راستہ اختیار کرے کہ ابدی کامیابی حاصل ہو سکے بیان کیا : انسان کے لئے ابدی کامیابی احکام الہی کے نفاذ پر منحصر ہے ، اخلاق بھی دین کا ایک جز ہے ، ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ دین کامل ہو اور اس میں اخلاقیات نہیں پایا جاتا ہو ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬