‫‫کیٹیگری‬ :
21 January 2018 - 14:29
News ID: 434720
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی :
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے بتایا: آستان قدس رضوی کی غربت کے خاتمہ کے لئے اہم پالیسی یہ ہے کہ غریبوں اور لاچار اشخاص کے لئے مستقل درآمد والے کاروبار فراہم کئے جائیں ۔
سید ابراہیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کاروبار کے مواقع فراہم کرنے اور ان کے لئے ایک منظم شیڈول بنانے کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں آستان قدس رضوی کے مختلف شعبوں کے عہدیداران اورامام خمینیؒ کی امداد کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت فرمائی یہ نشست حرم رضوی کے ولایت ہال میں منعقد ہوئی جس میں حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے غریبوں اور بے بضاعت اشخاص کی معیشت کے لئے اہم ترین پالیسی کاروبار کی فراہمی اور اس بے بضاعت و غریب طبقہ کو معیشتی لحاظ سے مستقل درآمد والے کاروبار کا فراہم کرنا جانا۔

حکومتی مصلحت کو تشخیص دینے والی کونسل کے رکن نے بتایا: جب تک قومی پیداوار میں ترقی نہین آتی اور استقامتی معیشت کا ہدف محقق نہیں ہوتا؛ اس وقت تک آستان قدس رضوی ،امام خمینیؒ امدادی کمیٹی اور خیراتی انجمنیں ہی ان بے بضاعت اور غریب طبقے کے دردوں کا مداوا کر سکتی ہیں ۔ لیکن اصلی مسئلہ جو کہ غربت ہے وہ پھر بھی باقی رہے گا۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے آستان قدس رضوی اور امام خمینیؒ کی امدادی کمیٹی کے درمیان نزدیکی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا: آستان قدس رضوی کے پاس اس امدادی کمیٹی جتنی سہولیات نہیں ہیں ؛ لیکن پھر بھی اس کمیٹی کے تعاون سے ضرورتمندوں، غریبوں اور بے بضاعت اشخاص کو مدد پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ لیکن آستان قدس رضوی کی غربت کے خاتمہ کے لئے اہم ترین پالیسی ان کے بے بضاعت اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لئے مستقل درآمد والے کاروبار کی فراہم ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬