‫‫کیٹیگری‬ :
28 January 2018 - 23:09
News ID: 434812
فونت
پاکستان کے اہل سنت امام جمعہ :
پاکستان کے اہل سنت امام جمعہ نے بارگاہ رضوی کی زیارت سے مشرف ہوتے ہوئے کہا: اتحاد کو حاصل کرنے کےلیے ایک دوسرے کے تجربوں سے استفادہ کریں۔
 امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم مطہررضوی میں پاکستان سے اہل سنت علماء و آئمہ جمعہ و جماعات نے بارگاہ رضوی کی زیارت سے مشرف ہوتے ہوئے مولانا عقیل قادری ، شہر پشاور کے امام جمعہ نے اسلامی جمہوری ایران  اور آستان قدس رضوی کا شکریہ ادا کیا کہ یہاں پاکستانی زائرین کا کافی گرم جوشی سے استقبال ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا : شیعہ و سنی دونوں مذاہب کے درمیان کافی اختلاف کے باوجود لیکن پھر بھی یہ اختلاف مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے لیے کوئی نقصان دہ نہیں ہے اور دشمنوں کو سوئے استفادہ کا موقع فراہم نہیں کرے گا۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ہم سب ایران کے اسلامی نظام حکومت اور اہل بیت طاہرین علیہم السلام  کے عاشق ہیں، کہا : ہم مسلمان اپنے عقائد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دشمنوں کے مقابل متحد ہیں اور ان کے پروپیگنڈوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

قادری نے تاکید کی: امریکہ و اسرائیل  اور خصوصا وہابیت کہ جو خود کو خادمین حرمین شریفین سمجھتے ہیں جب کہ مسلمانوں کو پریشان کرنے کے لیے بہت زیادہ پروگرام بنائے ہوئے ہیں لہذا ہم پاکستانی و ایرانی قوم آپس میں متحد ہوکر دشمنوں کا مقابلہ کریں۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصہ میں وضاحت کی ایران میں ترقی اسلامی انقلاب ، حضرت امام خمینی اور مقام معظم رہبری کی مرہون منت ہے  اس لیے کہ یہ لوگوں کے دلسوز ہیں اور لوگ اپنی امنیت و سکون میں ان کی زحمتوں اور کوششوں کے مدیون ہیں۔

انہوں نےآستان قدس رضوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کا گرم جوشی سے استقبال کی تعریف کی اور کہا:   پہلی مرتبہ میں اس بارگاہ میں حاضر ہوا ہوں ؛ یہاں پر روحانی و معنوی فضاء حاکم ہے  ہم نے اس سفر میں بہت زیادہ معنوی استفادہ کیا اور بہت اچھے تجربے حاصل ہوئے ہیں اور امید ہے کہ ان دونوں مذاہب کے درمیان اسی طرح اتحاد و دوستی کا سلسلہ باقی رہے ۔

قابل ذکر ہے کہ اس قافلہ میں پاکستان کے صوبہ سندھ اور پشاور سے بیس علماء سے زیادہ  مشرف ہوئے ،انہوں حرم مطہر رضوی کے  دار الرحمہ ہال میں حاضر ہوکر آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے ثقافتی پروگراموں سے استفادہ کیا  اور آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم اور لائبریری اور اسی طرح آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کا دیدار کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬