
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے مزارات کے متولی حضرات میں سے ۱۰ افراد نے آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارے اور ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر کے تعاون سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوکر آستان قدس رضوی کے مرکزی میوزیم ، قرآنی عجائب گھر اور اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن کا دیدار کیا اور حرم مطہر رضوی کے مہمانسرا کی ضیافت سے فیضیاب ہوئے ۔
اس گروپ میں ہندوستان میں اقلیتی امور کے وزیر کا نمائندہ اور چند علماء دین و محققین موجود تھے کہ جنہوں نے آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارے کے ساتھ بعض علمی مسائل میں تفاہم ناموں پر دستخط کیے۔
اسی طرح ہندوستان کے وزیر اوقاف و حج و زیارت کے نمائندے نے بھی آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ سے ملاقات میں ہندوستان سے شیعہ حضرات کے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت پر آنے کے لیے زائرین کی آسانی و سہولت کے تفاہم نامے کی درخواست کی اور طے پایا کہ اس سلسلے میں تمام مربوطہ افراد کے تعاون سے کوئی اقدام کیا جائے گا تاکہ یہ ارادتمند شیعہ حضرات آسانی سے زیارت سے مشرف ہوسکیں۔
قابل ذکر ہے کہ آستان قدس رضوی کا بین الاقوامی ادارہ دنیا کے تمام ممالک کے ثقافتی اداروں سے رابطہ رکھے ہوئے ہے ، یہ ادارہ دنیائے اسلام کے مقدس مقامات اور مزارات کے درمیان مسلسل روابط اور ان کے متولی حضرات کو مشہد مقدس میں مشرف ہونے کی دعوت دیتا رہتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/