‫‫کیٹیگری‬ :
08 February 2018 - 21:12
News ID: 434954
فونت
حجت الاسلام مقصود ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ملک بھر میں شیعہ رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر بدامنی پیدا کرنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے۔
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکا کی پیداوار داعش نے عراق اور شام سمیت دیگر اسلامی ممالک میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاکستان میں بھی خون کی ہولی کھیلنا شروع کردی ہے۔

انوہں نے بیان کیا کہ کے پی کے کی پولیس بیگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ملک بھر میں شیعہ رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر بدامنی پیدا کرنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے۔

حجت الاسلام  مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں، خیرپور سمیت شکارپور ،جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں کالعدم تنظیموں کی تربیت گاہیں اور سہولت کار بڑی تعداد میں موجود ہیں جن کیخلاف کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں ہونیوالی دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشت گردی کا جال بچھا رہے ہیں، پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو دشمن کی ہر سازش کو فوج کے ساتھ مل کر کچل دے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬