‫‫کیٹیگری‬ :
24 February 2018 - 12:00
News ID: 435146
فونت
حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے خراسان روڈ کراچی میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ بلند سیرت و کردار اور اعلٰی اقدار کی مالک تھیں، حضرت فاطمہ صبر و تحمل کا پیکر ہونے کیساتھ ساتھ عظیم مجاہدہ تھیں، آپ نے رسول اکرم اور حضرت امام علی علیہ السلام کے شانہ بشانہ دین کی تبلیغ و ترویج کے فرائض انجام دیئے۔
حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سندھ اور دعا کمیٹی سولجر بازار کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل اور مجلس شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا ۔

اس پروگرام میں علامہ نعیم الحسن الحسینی نے دعا کی تلاوت کی، بعد از ختم دعا سوز خوانی طاہر رضا زیدی برداران، سلام سید ناصر آغا نے پیش کیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی نے مجلس عزا سے خطاب کیا ۔

اختتام مجلس نوحہ خوانی وجاہت حسین نگری، ماتم داری انجمن فدائیان امام زمانہ ؑ اور انجمن جانثاران قاسم نے کی، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سندھ میجر ریٹائرڈ قمر عباس رضوی، پیس ایمپسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین اورنگزیب سلطان، محمد ندیم، ناصر حسینی، کراچی ڈویژن علامہ مبشر حسن، محمد مہدی، ضامن عباس، حسن کشمیری، حسن رضا سمیت مذہبی، سماجی، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

مجلس عزا سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروردگار کا کرم ہے کہ پاکستان میں مومنین و مومنات ایام فاطمیہ کی مجالس عزا بھرپور انداز میں منا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب یہ ایام فاطمیہ عاشور کی طرح منایا جائے گا، آج مسلمان جناب سیدہ کی ذات کو آئیدیل بنالیں تو عدل و انصاف سے یہ معاشرہ پر ہوجائے گا۔

حجت الاسلام  رضوی نے امام زمانہ ؑ کا فرمان بھی اس ضمن میں نقل کیا کہ میری جدہ سیدہ فاطمہ کی ذات میرے لئے آئیڈیل ہے، جناب سیدہ کی عظمت یہ ہے کہ وہ قیامت میں جس کی شفاعت کریں گی، وہ بہشت میں جائے گا، آج اگر ہم بی بی سیدہ کے راستے پر چلتے ہیں تو خدا ہمیں فضیلتیں اور بلندی بھی عطا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ بلند سیرت و کردار اور اعلٰی اقدار کی مالک تھیں، حضرت فاطمہ صبر و تحمل کا پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم مجاہدہ تھیں، آپ نے رسول اکرم ؐ اور حضرت امام علی علیہ السلام کے شانہ بشانہ دین کی تبلیغ و ترویج کے فرائض انجام دیئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬