‫‫کیٹیگری‬ :
24 February 2018 - 22:30
News ID: 435150
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آ‌یت الله نوری همدانی نے صوفی کو باطل ، منحرف اور دشمن اهل بیت فرقہ جانا ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے مسجد اعظم قم میں اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر صوفی کو باطل ، منحرف اور دشمن اهل بیت فرقہ بتایا ۔

انہوں نے مزید کہا: ہم نے گزشتہ برس وقف کی بحث میں یہ بیان کیا تھا کہ صوفی ایک منحرف فرقہ ہے ، صوفیوں کے 70 سے زیادہ فرقے موجود ہیں کہ جو ہر ایک ، ایک دوسرے کی تکفیر کرتے ہیں اس کے باوجود ان تمام فرقوں کے مشترکات یہ ہیں کہ یہ دشمن اہلبیت(ع) ہیں ، محقق اردبیلی نے کتاب حدیقۃ الشیعہ اور صاحب وسائل نے رسالہ میں اس فرقے کے انحرافات کے سلسلے میں مستقل گفتگو کی ہے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے برجستہ استاد نے بیان کیا: اسلام کے دشمنوں نے اهل بیت(ع) کے مقابل اس فرقے کو جنم دیا ، صوفی وہ باطل فرقہ ہے جو اپنے ظاھر سے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: جو لوگ قران اور اہل بیت(ع) کی ثقافت سے دور ہوں گے وہ جنایتوں کے مرتکب ہوں گے ۔

اس مرجع تقلید نے حکومت کے بعض ذمہ داروں کی جانب سے اس فرقے کے ماننے والوں کو عاقل اور معتدل بتائے جانے کو غلط کہا اور بیان کیا: یہ فرقہ باطل ، منحرف اور جھوٹا ہے ، یہ لوگ انقلاب کے ساتھ نہیں تھے اور دفاع کے مقدس کے وقت بھی غائب تھے ۔

انہوں نے معاشرے میں پھیلتے جھوٹے عرفانوں کی بہ نسبت متنبہ کیا اور کہا: حقیقی عرفان اہلبیت(ع) کے کلام میں موجود ہے اور انسان کی سعادت بھی انہیں کی پیروی میں پوشیدہ ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬