‫‫کیٹیگری‬ :
26 February 2018 - 13:52
News ID: 435166
فونت
اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام ؛
اصغریہ علم و عمل تحریک نے حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا ۔
تربیتی ورکشاپس/ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، ضلع حیدرآباد کی ورکشاپ ٹنڈو جام میں، ضلع مٹیاری کی الکوثر اسکول ھالا میں، خیرپور ضلع کی یونٹ سوڈڑا میں، جبکہ گھوٹکی ضلع کی گھوٹکی سٹی میں منعقد کی گئی۔

تفصیلات بتاتے ہوئے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری سید شکیل حسینی کے مطابق تنظیم کی جانب سے مختلف اضلاع میں تعلیم و تربیت کے پروگراموں کو ترویج دینے کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے حیدرآباد، مٹیاری، خیرپور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، دادو، شہداد کوٹ کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں یونٹس کے کابینہ کے اراکان نے شرکت کی، جبکہ ورکشاپس میں حالات حاضرہ کے حوالے سے رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کے خطبات پڑھے گئے ہیں، فقہی احکام ، فکری دروس اور تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پروگرامات کے ذریعے معاشرہ میں بیداری اور تربیت پروگراموں کو تقویت ملے گی۔ ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام ٹنڈو جام میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کی صدارت ڈویژنل تعلیم و تربیت سیکریٹری سلیم عباس چنہ نے کی، ورکشاپ میں فقہی، علمی اور فکری دروس ہوئے، جس میں مولانا منظور علی لاشاری، مولانا ارشاد علی فیضی، مرکزی جنرل سیکریٹری کاظم حسن کاظمی، ماجد حسین جتوئی نے خطاب کیا۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے سلیم عباس چنہ نے کہا کہ تعلیم و تربیت کے ذریعے ہی مکتب اہلبیت علہیم السلام کی مؤثر تبلیغ و ترویج کی جا سکتی ہے، امام جعفر صادقؑ کی درسگاہ میں چار ہزار سے زائد طلبہ تھے، جن میں ہر مکتب فکر کے لوگ ہوتے تھے، جبکہ اب ہماری مجالس محدود کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کربلا محور انسانیت ہے، جس میں ہر فکر کا شاگرد شامل ہو سکتا ہے، اس لئے مجالس میں ایسی گفتگو ہونی چاہئے، جس سے دیگر مکاتب فکر کے لوگ بھی شامل ہو کر فیض حاصل کرکے راہ حق پر آجائیں۔ سلیم عباس نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ نے مؤثر تبلیغ کی، جس کا نتیجہ ہے کہ دنیا بھر میں مکتب اہلبیت علہیم السلام کی پذیرائی ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ اصغریہ علم و عمل تحریک سندھ میں مکتب اہلبیت علہیم السلام کی فکری تربیت کا کام جاری رکھے گی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬