‫‫کیٹیگری‬ :
26 February 2018 - 13:58
News ID: 435168
فونت
رہبر انقلاب اسلامی نے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ انقلاب کی تحریک اور دفاع مقدس کےدوران ایران کا محنت کش طبقہ پوری بصیرت اور غیرت کے ساتھ میدان میں موجود تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے چودہ ہزار شہیدوں کی یاد میں منعقدہ سمینار کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں فرمایا کہ بعض طبقوں منجملہ محنت کش طبقے سے تعلق  رکھنے والے شہدا کی یاد منانے کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے کیونکہ انقلابی تحریک کے دوران اور اسی طرح انقلاب مخالف گروہوں کے مقابلے میں اور دفاع مقدس کے دوران ایران کے محنت کش افراد پوری غیرت اور بصیرت  کے ساتھ میدان میں موجود تھے-

  ایران کے محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے شہدا کی یاد میں سمینار پیر کو تہران میں منعقد ہوا ۔ سمینار کا اہتمام کرنے والی منتظمین کمیٹی نے گذشتہ پانچ فروری کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی تھی جس میں آپ نے یہ خطاب فرمایا تھا اور اس کا ویڈیو پیر کو سمینار کے دوران حاضرین کو دکھایا گیا-

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس خطاب میں اسلامی جمہوری نظام کے خلاف محنت کشوں کو ورغلانے اور اکسانے میں انقلاب مخالف گروہوں کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمنوں کا ایک بنیادی کام محنت کشوں کو ملک کی صنعت اور کارخانوں کو بند کر دینے کے لئے ورغلانا اور اکسانا تھا لیکن محنت کشوں نے ان تمام برسوں میں ہمیشہ بصیرت، حوصلے اور دیانتداری کے ساتھ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور دشمن کو مایوس کیا-

رہبر انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس کے دوران محنت کشوں کی میدان میں موجودگی کو ان کی دینی غیرت و حمیت کا ایک اور شاندار جلوہ قرار دیا اور فرمایا کہ جب بھی امام خمینی رحمت اللہ علیہ محاذ جنگ پر جانے کی دعوت دیتے تو بہت سے نوجوان اور مومن محنت کش، کہ حتی جن کی ایک دن کی روزی روٹی بھی ان کی روزانہ کی محنت و مزدوری سے وابستہ تھی، عوامی رضاکار فورس، بسیج کے جوان کی حیثیت سے محاذ جنگ پر روانہ ہو جاتے اور یہ جوان، پوری منطق اور استدلال کے ساتھ یہ کہتے تھے کہ ہمیں محاذ جنگ پر جانا ہے ہمیں وطن اور اسلام کا دفاع کرنا ہے کیونکہ اگر دشمن ہم پر مسلط ہو گیا تو روٹی کیا کـچھ بھی ہمیں نہیں ملے گا-

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں شہدا کی یاد میں پروگرام منعقد کرنے والوں کو سفارش کی کہ وہ شہدا کے سلسلے میں موثر اور مفید کام انجام دیں اور دکھاوے اور نمائشی کاموں سے اجتناب کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬