‫‫کیٹیگری‬ :
10 March 2018 - 11:14
News ID: 435304
فونت
وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ امریکی کٹھ پتلی ہیں۔
نکولس مادورو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے سوشلسٹ صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ امریکی کٹھ پتلی ہیں انہوں نے کہا کہ زید رعد ایک ناسور بن چکے ہیں انہیں ہم پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

صدر نکولس مادورو نے مزید کہا کہ دائیں بازو والے ان کی حکومت کو سبو تاژ کرنے کے لیے سازشیں کررہے ہیں اور اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر دائیں بازو کا فاشسٹ ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا زر خرید ہے وہ ہمارے ملک میں اپنی ساکھ کھوچکا ہے ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ زید رعد نے بدھ کو کہا تھا کہ وینزویلا میں انسانیت کے خلاف جرائم میں سکیورٹی فورسز ملوث ہیں اور وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬