‫‫کیٹیگری‬ :
17 March 2018 - 17:31
News ID: 435360
فونت
آیت الله نوری همدانی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے کہا: امام سجاد(ع) فرماتے ہیں کہ اشرف و اعظم عبادت ، عوام کی خدمت ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے عوام کی خدمت عبادت بتایا اور کہا: امام سجاد(ع) فرماتے ہیں کہ اشرف و اعظم عبادت ، عوام کی خدمت ہے ، لہذا سبھی اپنے تمام اختلافات کو دور رکھتے ہوئے عوام کی خدمت پر کمر کَس لیں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمھوری ایران کے اعلی منصب داروں سے اشرافی گری اور تجمل گرائی دور رہے کہا: ملک کے ذمہ دار افراد عوام سے روبرو ہوکر باتیں کریں اور لوگوں کے درمیان پہونچ کرعوام کی باتیں سنیں ۔

انہوں نے مزید کہا: ہم  نے ہر دور کی حکومت سے یہ کہا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرنے کے بجائے رھبر معظم انقلاب کی پیروی اور عوام کی خدمت اپنا شیوہ بنائیں ۔

سرزمین قم ایران کے اس مرجع تقلید نے ملک کی ثقافتی صورت حال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ملک کی ثقافتی حالت بہتر ہونی چاہئے کیوں کہ ثقافت ، نظام کی اساس اور بنیاد ہے ، اگر ثقافت صحیح ہوگی تو مشکلات کی شناخت اور اس کے حل میں آسانی ہوگی ۔/۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬