رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے عوام کی خدمت عبادت بتایا اور کہا: امام سجاد(ع) فرماتے ہیں کہ اشرف و اعظم عبادت ، عوام کی خدمت ہے ، لہذا سبھی اپنے تمام اختلافات کو دور رکھتے ہوئے عوام کی خدمت پر کمر کَس لیں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمھوری ایران کے اعلی منصب داروں سے اشرافی گری اور تجمل گرائی دور رہے کہا: ملک کے ذمہ دار افراد عوام سے روبرو ہوکر باتیں کریں اور لوگوں کے درمیان پہونچ کرعوام کی باتیں سنیں ۔
انہوں نے مزید کہا: ہم نے ہر دور کی حکومت سے یہ کہا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرنے کے بجائے رھبر معظم انقلاب کی پیروی اور عوام کی خدمت اپنا شیوہ بنائیں ۔
سرزمین قم ایران کے اس مرجع تقلید نے ملک کی ثقافتی صورت حال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ملک کی ثقافتی حالت بہتر ہونی چاہئے کیوں کہ ثقافت ، نظام کی اساس اور بنیاد ہے ، اگر ثقافت صحیح ہوگی تو مشکلات کی شناخت اور اس کے حل میں آسانی ہوگی ۔/۹۸۸/ ن۹۷۹