‫‫کیٹیگری‬ :
17 March 2018 - 17:50
News ID: 435361
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید احمد میرعمادی:
خرم آباد کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ لندنی تشیع کی باگ ڈور اور ہدایت انگلینڈ انٹیلی جنس کے ہاتھوں میں ہے ، اس گروہ کے افکار نہایت خطرناک ہیں کہا: لندنی تشیع، شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید احمد میرعمادی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی خرم آباد سے رپورٹ کے مطابق، خرم آباد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید احمد میرعمادی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں لندن میں اسلامی جمھوریہ ایران کی سفارت پر لندنی تشیع کے پیروکاروں کے توسط کئے جانے والے حملہ کی شدید مذمت کی اور کہا: لندنی تشیع، شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں ، یہ شیعہ عقائد میں تحریف لاکر امریکن اسلام کی ترویج کے درپہ ہیں ۔

حجت الاسلام والمسلمین میرعمادی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج لندنی تشیع کے چہرے سے نقاب اتر چکی ہے کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی کئی برسوں سے لندنی تشیع کے خطرات سے سب کو آگاہ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: شدت پسند اور افراطی گروہ لندنی تشیع ، شیعہ عقائد و مبانی کی غلط تفسیر کر رہے ہیں اور یہ لوگ انگلینڈ انٹیلی جنس کے ذریعہ ہدایت پاتے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬