15 March 2018 - 13:38
News ID: 435344
فونت
لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ۵ پولیس اہلکاروں سمیت ۹ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
طالبان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ طالبان نے لاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ایس پی اور ایس ایچ او رائے ونڈ سمیت 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال، شریف میڈیکل سٹی اور ٹی ایچ کیو رائے ونڈ منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے کہا کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ دھماکہ پولیس نفری کی تبدیلی کے دوران ہوا۔ پولیس نے ایک بار پھر اپنے خون سے ایک بڑے واقعہ سے بچالیا اور قربانی دے کر دہشت گرد کو بڑے اجتماع میں نہیں پہنچنے دیا۔

حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا، بمبار کے کچھ اعضا مل گئے ہیں، خدشہ ہے خودکش بمبار دھماکے کی جگہ پر پہلے سے موجود تھا جبکہ دھماکے میں 5 پولیس اہلکار سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے اور 11 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی بھی ہوئے لیکن ان تمام شہادتوں کے باوجود پولیس فورس کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا سیکیورٹی پلان از سر نو ترتیب دیا جائے گا۔

پولیس نے دھماکے کے مقام کو حفاظتی حصار میں لے لیا ہے اور مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔

پاکسان کے صدراور وزیراعظم سمیت پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬