رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن آیت الله سید محسن خرازی نے اپنے درس اخلاق کی نشست میں قران کریم کی آیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: رسول اسلام(ص) سے دریافت کیا گیا کہ قیامت کب آئے گی تو خداوند متعال نے جواب دیا کہ اسے رسول آپ بندوں سے کہدیجئے کہ اس کا علم خدا کے پاس ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: پیغمبر اسلام(ص) اور ائمه اطهار(ع) کا علم، مطلق ہے یعنی انہیں تمام باتوں کے علم ہے مگر بعض چیزوں کو مستثنی کیا گیا ہے اور قیامت بھی انہیں چیزوں میں سے ہے کہ خداوند متعال نہیں چاہتا کہ قیامت کا علم اس کے سوا کسی اور کے پاس ہو ۔
حوزه علمیه قم کے معلم اخلاق نے کہا: قیامت کا دن و رات نہایت سخت و دشوار ہے اور ہم اس بات غافل ہیں کہ ہم کس سخت اور دشوار دن سے روبرو ہونے والے ہیں ، قیامت کا دن حقیقتا خوفناک دن ہے ، انسان کو ہمیشہ اس دن کو اپنے ذھن میں رکھنا چاہئے اور جاننا چاہئے کہ اس دن کے لئے کون سا عمل انجام دے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸