‫‫کیٹیگری‬ :
15 March 2018 - 13:37
News ID: 435343
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانی ناقابل فراموش ہیں ۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے رائیونڈ میں بم دھماکے کے نتیجے  میں چار پولیس اہلکاروں اور  شہریوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے  پر شدید افسوس اور غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردعناصرکو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا، بھارت ، امریکہ اور اسرائیل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کو درپیش بیرونی چیلنجز کے باوجود ہمارے نا عاقبت اندیش حکمران ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکرائو کی سیاست کو فروغ دیکر ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو کامیاب بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانی ناقابل فراموش ہیں، پاکستان کے غیور عوام دہشت گردوں کے مقابل اپنی سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے سانحہ رائیونڈ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬