17 March 2018 - 13:00
News ID: 435358
فونت
حجت الاسلام محمد موسٰی حسینی:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان دفتر قم کے زیر اھتمام قم ایران میں "لندنی تشیع استعمار کا نیا فتنہ" کے عنوان سے ایک تحلیلی اور تجزیاتی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔
حجت الاسلام محمد موسٰی حسینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  مجلس وحدت مسلمین پاکستان دفتر قم کی جانب سے حوزہ علمیہ قم میں "لندنی تشیع استعمار کا نیا فتنہ" کے عنوان سے ایک تحلیلی اور تجزیاتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں افاضل قم نے شرکت کی اور مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام محمد موسٰی حسینی نے خطاب کیا ۔

انہوں‌ نے کہا کہ اس زمانے میں عالم اسلام میں نیا استعماری فتنہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔ اس نئے فتنے کا  ٹارگٹ مرجعیت اور عزاداری ہے، اس نئے فتنے میں مجتبٰی شیرازی، یاسر الحبیب اور اللہ یاری جیسے استعماری ایجنٹ دوسروں کے مقدسات کی توہین کے ذریعے مسلمانوں میں تفرقہ پھیلا رہے ہیں۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا کہ یہ استعماری ایجنٹ عالمی طاغوتی قوتوں کے دستِ راست ہیں اور ان سے طاغوت کو کوئی خطرہ نہیں۔ یہ لوگ اہل سنت کے بزرگوں اور مقدسات کی شدت کے ساتھ توہین کرتے ہیں، ہفتہ وحدت کے مقابلے میں ہفتہ برائت مناتے ہیں، مرجعیت کی توہین کرتے ہیں، امام خمینی، رہبر معظم اور دیگر تمام مراجع کو گالی گلوچ کرتے ہیں، عزاداری میں قمہ زنی کی تشویق اور ترویج کرتے ہیں، مظلوم یمنیوں اور فلسطینیوں کی حمایت نہیں کرتے ہیں، امریکہ اسرائیل اور داعش کے خلاف ایک کلمہ تک نہیں بولتے اور اپنے ہر مخالف پر لعن طعن اور اس کی تکفیر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو اس گروہ کی سازشوں کے خلاف بیدار اور متحد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬