‫‫کیٹیگری‬ :
15 April 2018 - 11:58
News ID: 435562
فونت
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان :
حوزہ علمیہ کے استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ مسلمانوں کو بھی پیغمبر اکرم (ص) کی طرح دین مبین اسلام کے مبلغ و پیغام رساں ہونا چاہیئے کہا : قیامت کے روز شفاعت ان لوگوں کی ہوگی کہ جو لوگ اپنے رویہ ، کردار اور اخلاق میں پیغبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیری کرتے ہے ۔
حسین انصاریان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے استاد حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے بیان کیا : دین کی تبلیغ پیغمبر اکرم (ص) کی اہم ذمہ داریوں میں سے تھی ، ایک ایسی ذمہ داری کہ سختی کے لحاظ سے ، معنویت اور وسعت کے لحاظ سے حضرت آدم (ع) کے زمانہ سے پیغمبر اکرم (ص) کے زمانہ تک بے مثال تھی ۔

انہوں نے وضاحت کی : خداوند عالم کی معرفت پیغمبر اکرم (ص) کی ذمہ داری کو انجام دینے میں سب سے زیادہ معاون رہا ہے ، حضرت اپنے وجود کی گہرائی سے اس ذمہ داری کی عظمت کو جانتے تھے اسی وجہ سے اپنی تمام فعالیت و امور کو انجام دینے اور ذمہ داری کو پوری کرنا عبادت جانتے تھے ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے محبت اور عشق کو پیغمبر اکرم (ص) کی ذمہ داری کو انجام دینے کی دوسری اسباب میں سے جانا ہے اور بیان کیا : انہوں نے ۲۳ سال تک بغیر کسی توقف کے ابلاغ رسالت کی ۔ اس کے باوجود کہ ذمہ داری کو پہوچانے کے درمیان ان کے جان کو خطرہ لاحق تھا لیکن کسی بھی طرح کے خطرات کی طرف توجہ کئے بغیر اپنی ذمہ داری کو انجام دینے میں پیثھے نہیں ہٹے ۔

قرآن کریم کے مفسر نے اس تاکید کے ساتھ کہ سب لوگوں کے لئے پیغمبر اکرم (ص) نمونہ عمل اور آئڈیل ہونا چاہیئے کہا : رسول خدا (ص) بشریت کے لئے کامل ترین نمونہ عمل ہیں اس وجہ سے انسان کو چاہیئے اپنی حفاظت کریں ، اپنے اور ہیغمبروں کے درمیان دوری و جدائی پیدا نہ ہونے دیں اور کوشش کریں تمام امور میں پیغمبر اکرم (ص) کی سیرت کے مطابق عمل کریں ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬