‫‫کیٹیگری‬ :
15 April 2018 - 12:25
News ID: 435564
فونت
حجت الاسلام والمسلمین رفیعی :
حوزہ علمیہ کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ پیغمبر اکرم (ص) کی بعثت خداوند عالم کی طرف سے انسان کے لئے لطف و کرم ہے بیان کیا : بعثت آغاز نبوت رسول اکرم (ص) اور شب قدر کی بنیاد ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین رفیعی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے مشہور استاد و خطیب حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے پیامبر رحمت حضرت محمد مصطفی (ص) کی روز بعثت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : مبعث رسول اکرم (ص) تمام مناسبتوں کی بنیاد ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اگر ایسی رات نہ ہوتی تو تمام مناسبتین اور محافل و جشن کہ ہم لوگ شعبان و رجب کے مہینہ میں آئمہ کی روز ولادت پر منعقد کرتے ہین اور شب قدر میں اعمال کرتے ہیں کچھ نہ ہوتا ۔ خداوند عالم نے حضرت محمد مصطفی (ص) کو پیغمبر خاتم انتخاب کر کے لوگوں پر لطف و کرم کیا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم نے قرآن کریم میں کئی بار پیغمبر اکرم (ص) کے مقام کو بیان کیا ہے ، تاکید کی : خداوند عالم نے تمام انسان کو حکم دیا ہے کہ پیغمبر اکرم (ص) کی اطاعت کریں اور ان سے آگے نہ رہیں ۔ خداوند عالم کے نزدیک رسول اکرم (ص) کی محبوبیت اس قدر ہے کہ خداوند عالم نے کبھی بھی قرآن کریم میں ان کا نام لے کر خطاب نہیں کیا حالانکہ دوسرے تمام انبیاء کے ساتھ ایسا نہیں ہے اور مسلمانوں کو بھی حکم دیا ہے کہ میرے حبیب کو ان کا نام لے کر نہ پکارو ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ابوطالب (ع) پیغمبر اکرم (ص) کے مددگار و حمایت کرنے والے تھے اور ابلاغ رسالت میں ان کی مدد کرتے تھے ، بیان کیا : جب تک حضرت ابوطالب علیہ السلام زندہ تھے کسی کی ہمت نہیں تھی کہ جو حضرت کو جسمی اذیت دے سکے ، حضرت ابوطالب علیہ السلام پیغمبر اکرم (ص) پر ایمان رکھنے کے ساتھ ساتھ پیغمبر (ص) کے دفاع کے لئے ہر میدان میں تیار رہتے تھے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬