‫‫کیٹیگری‬ :
22 April 2018 - 10:34
News ID: 435651
فونت
آیت الله جوادی آملی :
حضرت آ‌یت الله جوادی آملی نے شعبان کے مہینہ سے استفادہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : اپنی اصلاح کے لئے ہمارے پاس کوئی بہانہ و عذر نہیں ہے اور جیسے حالات میں بھی ہوں کریم خاندان ہمارے ساتھ ہیں اور ہماری تمام مشکلات کو حل کرتے ہیں اور ہم جو بھی چاہتے ہیں وہ عطا کرتے ہیں ۔
آیت الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے تفسیر کے درس میں شعبان کے مبارک مہینہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا : شعبان کا پر برکت مہینہ رمضان کے مبارک مہینہ کی تیاری کے لئے بہترین و مناسب موقع ہے اور بعض لوگ اس مہینہ کو خاص عید جانتے ہیں ۔

انہوں نے شعبان کے مہینہ کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مہینہ جانا ہے اور وضاحت کی : وہ صلوات جو زوال کے وقت پڑھا جاتا ہے اس کے بلند معارف ہیں کہ اس سے استفادہ کرنا چاہیئے ، اپنے اصلاح کے لئے ہمارے پاس کوئی بہانہ و عذر نہیں ہے اور جیسے حالات میں بھی ہوں کریم خاندان ہمارے ساتھ ہیں اور ہماری تمام مشکلات کو حل کرتے ہیں اور ہم جو بھی چاہتے ہیں وہ عطا کرتے ہیں ۔

قرآن کریم کے مشہور و معروف مفسر نے اس بیان کے ساتھ کہ مکتب اهل بیت (ع) میں بہت ہی بزرگ شاکردوں کی تربیت ہوئی ہے بیان کیا : ہماری پاس کوئی بہانہ نہیں ہے کہ ہم کہہ سکیں کہ اهل بیت (ع) کا لطف و کرم ہمارے لئے محدود ہے ، شعبان کا مہینہ طلب کرنے کے لئے ہے انسان کو اس مہینہ میں طلب کرنا چاہیئے ۔ /۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬