‫‫کیٹیگری‬ :
24 April 2018 - 08:07
News ID: 435689
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غاصب اسرائیل کی حمایت اور بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی امریکہ کے اسلام دشمن عزائم کی عکاسی کرتا ہے ۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی دفتر مسجد قبا کراچی میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا اسد اللہ بھٹو سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں 13 مئی یوم مردہ باد امریکہ کے حوالے سے دعوت دی ہے۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری سیاسیات میر تقی ظفر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر حجت الاسلام مقصود ڈومکی نے کہا کہ غاصب اسرائیل کی حمایت، مسلم ممالک میں مداخلت اور خونریزی امریکہ کے ناقابل معافی جرائم ہیں، وطن عزیز پاکستان اور امت مسلمہ کے خلاف امریکی عزائم پر ہمیں تشویش ہے، پاکستان کی غیور عوام 13 مئی کو متحد ہو کر امریکہ کے انسان دشمن عزائم کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

اس موقع پر مولانا اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ہم یوم مردہ باد امریکہ کی حمایت کرتے ہیں، ہم ہر سطح پر امریکہ مخالف مظاہروں میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل کی حمایت اور بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی امریکہ کے اسلام دشمن عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬