‫‫کیٹیگری‬ :
27 April 2018 - 10:14
News ID: 435714
فونت
متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام نواسہ رسولؐ سیدنا امام حسینؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے حُب اہلبیتؑ سیمینار کا انعقاد کراچی سیکریٹریٹ میں کیا گیا۔
متحدہ علماء محاذ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام نواسہ رسولؐ سیدنا امام حسینؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے حُب اہلبیتؑ سیمینار کا انعقاد کراچی سیکریٹریٹ میں کیا گیا۔

سیمینار میں دارالعلوم دیوبند (وقف) کے مہتمم مولانا محمد سالم قاسمی اور مولانا عطاءاللہ شاہ بخاری کے صاحبزادے مولانا عطاءالمومن کی دینی و بین المسالک و مذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، مذہبی و سیاسی زعماء نے کہا کہ حُب اہلبیتؑ ایمان کا تقاضا ہے، امام حسینؑ استعمار کے خلاف بیداری اور امن و وحدت کی علامت ہیں، امام حسینؑ اور حُب اہلبیت اطہارؑ کسی ایک مسلک کا نہیں، بلکہ پوری امت محمدیہ کے دین و ایمان کا حصہ ہے۔

مقررین نے کہا کہ آج شام، یمن، کشمیر و فلسطین میں مظالم کے خلاف کردار حسینیؑ کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے، استعماری و یزیدی قوتیں مذموم مقاصد کے تحت مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرکے اپنا محکوم، کمزور و منتشر کرنا چاہتے ہیں، مسلم حکمراں اور اکابرین امت مسلم ممالک میں باہمی کشت و خون روکنے کیلئے مصالحانہ کردار اداکریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی محاذ آرائی کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، پوری قوم بلاامتیاز رنگ و مسلک تحفظ حُب اہلبیت اطہارؑ اور ناموس صحابہؓ کیلئے متحد و بیدار ہے۔

سیمینار کی صدارت مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین نے کی، جبکہ مہمانان خصوصی تنظیم العلماء کے سربراہ مولانا قاری اللہ داد، جے یو پی کراچی کے صدر علامہ قاضی نورانی، جامعہ شمس العلوم کے سربراہ مولانا جعفرالحسن تھانوی تھے۔ محاذ کے مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی نے متفقہ قرارداد میں استعمار کیخلاف حُب اہلبیتؑ کے نقطہ پر اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار سے محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل و میزبان مولانا محمد امین انصاری، جے یو آئی کے مولانا سلیم اللہ ترکی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ سید اظہر حسین نقوی، انجمن انصار الاسلام کے مولانا ڈاکٹر مفتی محمد بخاری، شیعہ علماء کونسل کے علامہ علی کرار نقوی، جے یو پی کے علامہ وحید نورانی، صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی، پیپلز پارٹی کے علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، جے یو پی کے ڈپٹی سیکریٹری محمد شکیل قاسمی و دیگر خطاب کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬