رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیائے اسلام کے اسٹوڈینٹس کا بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا چھٹا دور آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقات فاؤنڈیشن میں منعقد ہے کہ جس میں 44 شرکت کرنے والے ، 25 حافظ قرآن 19 قاری قرآن ، دنیا کے 35 ممالک سے رقابت و مقابلے کےلیے آئے ہوئے ہیں۔
اس مقابلے کی قضاوت مصر ، انڈونیشیا ، افغانستان اور اردن سے چار ریفری و قاضی آئے ہوئے ہیں اور 6 ریفری ایران سے ان مقابلوں کا فیصلہ و قضاوت کریں گے۔
دنیائے اسلام کے اسٹوڈینٹس کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے کےچھٹے دور کے لیے آستان قدس رضوی ، جہاد دانشگاہی آرگنائزیشن شعبہ خراسان رضوی، قرآن ٹی وی ،خیریہ و اوقاف آرگنائزیشن اور مشہد مقدس کی بلدیہ نے تعاون کیا ہے کہ جو 27 / اپریل سے 29/ اپریل 2018 ء تک شہر مشہد مقدس میں منعقد ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے کا اختتام 29/ اپریل بروز اتوار شام کے وقت ادارہ کل اوقاف و امور خیریہ خراسان رضوی کے نور ہال میں منعقد ہوگا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/