‫‫کیٹیگری‬ :
01 May 2018 - 14:30
News ID: 435770
فونت
اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف اپنے پروپگنڈہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے کچھ ایسی تصاویر، سی ڈیز اور کاغذ کو دکھا کر دعوی کیا کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔
نیتن یاہو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے اپنےسیکڑوں ایٹمی وارھیڈز اور گوداموں کی جانب اشارہ کئے بغیر دعوی کیا کہ ایران نے اپنےجوہری پروگرام کو تیز کیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم کا یہ من گھڑت بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب جوہری توانائی کیعالمی ایجنسی نے بارہا ایران کے ایٹمی پروگرام کے پر امن ہونے پر تاکید کی ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران نے خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق صہیونی وزیراعظم کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکمران اپنی بقا اور سالمیت کو دوسروں کو دھمکانے میں محسوس کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ بہرام قاسمی نے صہیونی وزیراعظم کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے دوران ایران پر خفیہ جوہری سرگرمیوں کو فروغ دینے کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک جعلی اور جھوٹی حکومت ہے جس کے حکمران ہر وقت ایران کے خلاف مضحکہ خیز ڈرامے کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کا کہ ناجائز صہیونی حکمران ایسے بے بنیاد دعوے اور جھوٹی کہانیاں بنانے میں شاطر ہیں جن کا مقصد ہی دوسروں کو دھمکا کر اپنی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ نیتن یاہو نے ایران کے خلاف الزامات عائد کرنے کی ایک اور کوشش کی جسے ماضی کی طرح شرمناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی وزیراعظم نے نام نہاد خفیہ ایٹمی فائلیں افشا کی ہیں جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایران نے خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی تھی۔

نیتن یاہو کے من گھڑت دعوے ایسے وقت سامنے آرہے ہیں جبکہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  نے جوہری ہتھیاروں کو حرام قرار دیا ہے۔

جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کے صاف اور شفاف ہونے سے متعلق مختلف بین الاقوامی اداروں  بالخصوص عالمی جوہری توانائی  کےادارے (IAEA)  کی رپورٹیں سب کے سامنے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬