رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے پیغمبر اکرم (ص) سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آئندہ کی امید الہی عظیم و اہم نعمتوں میں سے ایک ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : خدا نہ کرے کہ کوئی انسان مایوس ہو کیوں کہ مایوس انسانوں کا کام خود کشی تک لے جاتا ہے ، پیغمبر اکرم (ص) فرماتے ہیں کہ آئندے کے سلسلہ میں امید رکھنا خداوند عالم کی طرف سے ایک رحمت ہے ، اگر امید کی بجلی موجود ہو تو معاشرہ زندہ رہے گا اگر ایسی امید موجود نہ ہو تو نہ خواتین اپنے بچے کو دودھ دے گی اور نہ باغبان درخت کاشت کرے گا ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اظہار کیا : اگر ایک ماں اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہے تو یہ امید بھی رکھتی ہے کہ میرا بچہ بڑا ہو کر میرا سہارا بنے گا اور اگر باغبان درخت لگاتا ہے تو اس امید پر کہ اس درخت سے پھل حاصل ہوگا ۔
انہوں نے امام زمانہ (عج) کے روز ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا : حضرت ولیعصر(عج) اسلامی قوم کے لئے ایک عظیم امید ہیں تا کہ مسلمان مایوس نہ ہوں اور اپنے آئندہ کی امید رکھیں ، اگر یہاں تک کہ حضرت کے مبارک وجود کے دوسرے فیوضات کو نظر انداز کیا جائے پھر بھی رسول اکرام ص کے فرمان کہ ان کا وجود اسلامی قوم کے لءے امید کی روح ہے ۔/۹۸۹/۹۷۷/