‫‫کیٹیگری‬ :
01 May 2018 - 20:41
News ID: 435774
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ مہدویت کے مسائل بیان کر کے لوگوں کو خناس کے وسوسہ سے نجات دلانا چاہیئے ، ظہور کی شرط نیک لوگوں کی تربیت جانا ہے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے اپنے درس خارج میں امام زمانہ (عج) کے روز ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے تمام لوگوں سے ظہور امام کے لئے دعا کی تاکید کی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : دعا ضروری اور اچھی چیز ہے لیکن تنہا کافی نہیں ہے ، قرآن کریم فرماتا ہے باالاخرہ زمین ِخداوند عالم کے نیک بندے کے زیر تصرف ہوگا ، اس بنا پر ظہور کی شرط خداوند عالم کے نیک بندوں کی تربیت ہے تا کہ الہی عدل کی حکومت ادارہ کی جا سکے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ ۳۱۳ لوگ حضرت کے نزدیکی صحابی ہیں بیان کیا : کوشش کرنی چاہیئے کہ موجود نسل میں سے نیک بندے کی تربیت و پرورش کی جائے تا کہ امام کے انصار کی تعداد مکمل ہو سکے اور یہ لوگ امام کے ظہور کے وقت ان کے ساتھ ساتھ ہوں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : بعض لوگوں کی باطل خیال کے خلاف جو کہتے ہیں کہ گناہ و فساد زیادہ ہونے پر امام کا ظہور ممکن ہے ، حضرت کے ظہور کے لئے نیک بندے کی پرورش ہو اور امر با المعروف معاشرے میں فروغ دی جائے اور ولایت کی معرفت میں اضافہ ہو تا کہ ظہور کے لئے زمینہ سازی ہو سکے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬