رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله نوری همدانی نے شهر دلیجان کی سٹی کونسل اور امام جمعہ سے ملاقات میں سوره ابراهیم کی ۸ ویں آیت کی تلاوت کرتے ہوئے کہا: قران کریم نے ۷۰ بار سے بھی زیادہ الھی نعمتوں کی شکر گزاری کی تاکید کی ہے ۔
اس مرجع تقلید نے مزید کہا: پروردگار عالم نے نعمتوں کے شکرانہ کو نعمتوں میں اضافہ کا سبب جانا ہے اور اس کی نعمتوں کے کفرانہ کو عذاب کا باعث بتایا ہے ، لہذا ہمیں پہلی فرصت میں اس کی نعمتوں کو پہچاننا چاہئے اور پھر اس کا شکر ادا کرنا چاہئے ۔
آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سماج کا ماحول ایسا ہو کہ عوام اپنے زمانے کی نعمتوں کو پہچان سکے کہا: اپنے زمانہ کی ضرورتوں کی شناخت اور اس کی بقدر قدم اٹھانا نہایت اہم ہے ، عصر حاضر کی اہم ترین چیز انقلاب اسلامی کی پیروزی ہے کہ جو الھی تحفہ شمار کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ عوام کی خدمت رهبر معظم انقلاب و امام خمینی(ره) کے مورد تاکید رہی ہے کہا: حکمراں جان لیں کہ قلم ، قدم اور جس طرح بھی وہ عوام کی خدمت کریں گے سب کا سب عبادت شمار ہوگا ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸