‫‫کیٹیگری‬ :
13 May 2018 - 14:19
News ID: 435907
فونت
آیت الله صفایی بوشهری :
آیت الله صفایی بوشهری نے کہا : یورپ یونین بھی امریکا کی طرح صرف اپنے مفاد کو مد نظر رکھتا ہے یہ لوگ ایرانی عوام کی حمایت کے لئے کچھ نہیں کرتے ہیں بلکہ ان کا مقصد اہم مراکز پر تسلط قائم کرنا اور قوم کے سرمایہ کو لوٹ مار کرنا ہے ۔
آیت الله صفایی بوشهری

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و ولی فقیہ کے نمائندہ اور بو شہر ایران کے امام جمعہ آیت الله صفایی بوشهری نے اپنے فقہ کے درس خارج کے درمیان حالیہ ایران جوہری معاہدے کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ حادثہ مختلف میدان خاص کر سیاسی میدان میں رہبر انقلاب اسلامی کی ولایت کی بصیرت و الہی مدیرت کی نشانی تھا ۔

انہوں نے وضاحت کی : رہبر معظم نے متعدد بار فرمایا ہے کہ ظالم و جابر و خائن کے ساتھ معاہدہ عالمی تاریخ میں بے نتیجہ ہے یہ لوگ اعتماد کے قابل نہیں ہیں ، یہ لوگ سامنے سے ہاتھ ملاتے ہیں پشت پر خنجر مارتے ہیں ، تجربہ نے بھی اس بات کو ثابت کیا ہے ۔

بو شہر کے امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندے نے بیان کیا : ایران ملک میں جب ( زمان آغاز رژیم پهلوی دوم ) سے امریکا کا نام لوگوں نے سنا ہے تو خیانت اور جرم و جنایت کی وجہ سے اس کا نام سننے کو ملا ۔

آیت الله صفایی بوشهری نے اس بیان کے ساتھ کہ معاہدے کا انجام پیشن گوئی کے قابل تھا ، وضاحت کی : رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پہلے دن سے ہی ملک کے حکام سے فرمایا تھا کہ تمہارا مد مقابل قابل اطمینان نہیں ہے اور امریکا اگر پابندی ہٹاتا ہے تو دوسرے طریقہ سے ہم لوگوں پر پابندی عائد کر دے گا ، جو اس وقت ایسا ہی ہوا ۔

انہوں نے بیان کیا : نظام اسلامی کے اقتدار کا تنہا راستہ خداوند عالم پر انحصار ، تقوا ، ولایت مداری ، تمام شعبوں میں اپنے اندروںی قوت پر امید ، جہادی کوشش ، علم و ٹیکنولوجی میں ترقی اور سامراجی طاقت پر اعتماد نہ کرنا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی جہوریہ ایران بین الاقوامی سطح پر کسی سے بات کرنے پر کسی طرح کی مشکل نہیں رکھتا ہے بیان کیا : ہر ملک صحیح انسانی راستہ کے ذریعہ ہم سے رابطہ رکھنا چاہے اور بات چیت کرے تو ہمارا ملک بھی اس کے ساتھ اچھے تعلق رکھے گا لیکن اگر چاہے کہ اس سے غلط استفادہ کرے اور تسلط برقرار کرنا چاہے تو ہم لوگ اس کو کبھی بھی قبول نہیں کر سکتے ۔

آیت الله صفایی بوشهری نے ولی فقیہ کی پیروی کو ایک لازمی و ضروری امر جانا ہے اور اظہار کیا : ولی فقیہ کی پیروی تحفظ کا سبب ہوتا ہے اور اس کی پیروی نہ کرنے سے ملک ایسے حالات کا شکار ہوتا ہے جس کی وجہ بحران میں مبتلی ہو جاتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬