‫‫کیٹیگری‬ :
22 May 2018 - 08:24
News ID: 436006
فونت
آيت ‎الله مظاهری :
حضرت آيت ‎الله مظاهری نے قرآن کریم سے انس کی مراحل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : قرآن کریم اخلاق کی تعلیم و تربیت ہے اور قرآن کریم کے ذریعہ مہذب ہونا چاہیئے ۔
آیت ‎الله مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ حضرت آيت الله حسين مظاهری نے قرآن کریم اور اس کی تلاوت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : خداوند عالم نے مختلف آیات میں اس نکتہ کی طرف تاکید کی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو انسان کو قرآن کریم کی تلاوت کرنا چاہیئے اور قرآن کریم کی تلاوت کا بہت ثواب ہے ، خاص کر اس مبارک مہینہ میں تلاوت ہو ۔

انہوں نے بیان کیا : مجالس میں وہ گفتگو جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس کے بجائے ، بغیر اس کہ کوئی توجہ کرے قرآن کریم کی تلاوت کریں ، لیکن لازم ہے تلاوت کے بعد کے مرحلہ میں قرآن کریم کے معانی و تفسیر سے بھی آشنائی حاصل کریں ، قرآن کریم کی متعدد تفسیر و ترجمہ ہوئے ہیں ، بے فائدہ فلم اور غیر مفید گفتگو کرنے سے بہتر ہے قرآن کریم کی تلاوت و اس کے معنی پر وقت صرف کی جائے ۔

انہوں نے بیان کیا : قرآن کریم کتاب عمل ہے ، قرآن کریم خود اپنا تعارف کراتا ہے اور بیان کرتا ہے میں تعلیم و تربیت کی کتاب ہوں ، خداوند عالم فرماتا ہے پیغمبر اکرم (ص) تعلیم و تربیت کے ایک معلم ہیں اور ان کی کتاب بھی اسی طرح ہے ، قرآن کریم خود اپنے تعارف میں فرماتا ہے کہ ہم نے کوئی بھی چیز اس کتاب میں چھوڑی نہیں ہے ، قرآن کریم خداوند عالم کی طرف سے ذاتی تجلی ہے ، خداوند عالم اپنے تمام اسما و صفات کے ساتھ تجلی کی ہے یہاں تک کہ صفات اور اسما  مستأثره اور قرآن وجود میں آیا ہے اور اس کے بعد دوسری تجلی کی اور اہل بیت (ع) کا مبارک وجود وجود میں آیا اور اگر ہم چاہتے ہیں ہدایت حاصل کریں تو قرآن کریم اور اہل بیت سے تمسک حاصل کریں ۔ /۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬